اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی کی شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ویک اینڈ پر ہونے والی ملاقات میں ایران مظاہروں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق ایران میں پُرتشدد مظاہروں کے بعد ایرانی حکومت مخالف شخصیت اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان یہ پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات تھی۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ پہلوی سے ملنے کا ارادہ نہیں رکھتے، یہ کہتے ہوئے کہ وہ ‘ایک اچھے انسان لگتے ہیں’ لیکن یہ ‘اس وقت مناسب نہیں ہوگا’۔خیال رہے کہ ایران کے آخری بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی نے ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری مظاہروں میں شدت لانے کے لیے ملک بھر میں عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ سڑکوں پر نکلیں۔رضا پہلوی کو پیدائش کے بعد سے ہی اپنے والد (شاہ ایران) کے جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ سنہ 1979 میں وہ امریکا میں لڑاکا طیارہ اُڑانے کی تربیت حاصل کر رہے تھے، جب انقلاب کے دوران اُن کے والد رضا شاہ پہلوی کی بادشاہت کو ختم کر دیا گیا۔خیال رہے کہ ایران کی حکومت نے دعویٰ کیا کہ دو ہفتوں سے جاری پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رک گیا ہے اور حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر زرداری اور بحرین کے شاہ کی اہم ملاقات دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ…

8 hours ago

پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط…

8 hours ago

سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر معاشی پالیسیوں میں تسلسل اور شفافیت لانا ہوگی اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت…

8 hours ago

عالمی بینک کی رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک نے عالمی معاشی امکانات سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ جاری…

8 hours ago

امریکا اتحادی ہے لیکن اب اس کیساتھ تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے یورپی کمیشن

پاکستان نیوز پوائنٹ یورپی کمیشن نے کہا کہ امریکا اتحادی ہے لیکن اب اس کیساتھ…

9 hours ago

ایران نے مظاہرین کو پھانسی دی تو سخت کارروائی کریں گے امریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک اور دھمکی دیتے…

9 hours ago