اردو نیوز اپڈیٹس

پانی پاکستان کی بقا کا معاملہ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا حکومت

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے اور بین الاقوامی برادری نے اس معاہدے کی قانونی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کے مؤقف کو مزید تقویت بخشی ہے۔وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پانے والا ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے، جس کی قانونی حیثیت مسلمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ پانی پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے، اس لیے قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بین الاقوامی سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے آبی وسائل کے ماہرین شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سیمینار کے انعقاد سے نہ صرف پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر مزید تقویت ملی ہے بلکہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کے بیانیے کو بھی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے معاملے کو بین الاقوامی سطح پر مؤثر انداز میں اٹھایا گیا ہے اور پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان ماضی میں تباہ کن سیلابوں کا سامنا کر چکا ہے، جبکہ ملک کی معیشت اور لاکھوں افراد کا روزگار زراعت سے وابستہ ہے، جس کا انحصار پانی پر ہے۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں، تاہم پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اعلان کر چکے ہیں، جو پانی پر ہاتھ ڈالے گا تو ہاتھ کاٹ دیں گے، پاکستان واضح کر چکا ہے کہ اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حق اور انصاف کے لیے ڈٹ جانا پاکستان کی روایت ہے اور ملک اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتا رہے گا۔ڈاکٹر مصدق ملک نے مزید بتایا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے جاری بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے روز مکمل سیشن جسٹس اینڈ رائٹس کے موضوع پر منعقد ہوگا، جس میں آبی حقوق اور بین الاقوامی قانونی پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

48 seconds ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

4 minutes ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

12 minutes ago

امریکا میں فائرنگ کے دو ہولناک واقعات حاملہ خاتون بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کی دو ریاستوں جارجیا اور پنسلوانیا میں چند گھنٹوں کے دوران…

15 minutes ago

سعودی ایئرپورٹ پر حملہ ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر…

18 minutes ago

سعودی عرب پر حملے فوری بند کیے جائیں امریکہ کا دوٹوک مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی…

19 minutes ago