اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستانی فضائیہ نے معرکہ حق میں اپنے کردار سے دنیا کو حیران کر دیا صدر و وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر بھارت کے خلاف معرکہ حق میں فیصلہ کن کردار ادا کیا اور جس طرح ہر محاذ پر دشمن کو شکست دی، اس نے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔واضح رہے کہ 1965 کی پاکستان بھارت جنگ میں حاصل ہونے والی فتح میں پاکستان فضائیہ کے اہم کردار کی وجہ سے ہر سال سات ستمبر کو پاکستان میں یوم فضائیہ منایا جاتا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے 1965 کی جنگ میں شجاعت کی تاریخ رقم کی، پاک فضائیہ فضائیہ نے اپنی شاندار مہارت اور پیشہ وارانہ جرات کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ نے اپنی مہارت سے دنیا کو حیران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی حدود کا دفاع کیا، قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، قوم کو پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتیں قوم کے دفاع کی ضمانت ہیں۔ رواں برس اس دن کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کہ مئی میں انڈیا کے ساتھ ہونے والی چار روزہ جنگ میں پاکستان فضائیہ نے چھ انڈین طیارے مار گرائے تھے، جس کا اعتراف نئی دہلی حکام بھی کر چکے ہیں گزشتہ روز یوم دفاع کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں پاکستان فضائیہ کے ایئر وائس مارشل شہریار احمد خان نے انڈیا کو پیغام دیا تھا کہ اگلی بار طیارے گرائے جانے کا سکور 6-0 کی بجائے 60-0 ہوگا۔ وزیراعظم نے بھارت سے حالیہ جنگ میں پاکستان ایئرفورس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یقیناً پاکستان ایئر فورس کی یہ شاندار کارکردگی جرات مند قیادت، جانباز سپوتوں کی مہارت، اعلیٰ حکمت عملی اور کثیر الجہتی جنگی صلاحیتوں کے مؤثر استعمال کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں خصوصاً اس بات پر فخر محسوس کرتا ہوں کہ پاکستانی فضائیہ نے اپنی شاندار تاریخی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو بھی شکست دی، ہمارے ہیروز نے بہادری سے یہ ثابت کیا کہ دشمن کتنا ہی طاقتور اور اسلحہ سے لیس کیوں نہ ہو، وہ کبھی جذبے اور حوصلے کو شکست نہیں دے سکتا۔وزیراعظم نے کہا کہ آج کی پاکستان ایئر فورس ان بہادر بیٹوں کو زبردست خراجِ تحسین ہے جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر ایئر فورس کی تاریخ رقم کی، مجھے یقین ہے کہ پاکستانی فضائیہ ہمیشہ کی طرح ملکی خودمختاری، جغرافیائی سرحدوں اور سالمیت کا بھرپور دفاع کرتی رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم پاکستان ایئر فورس کے جانبازوں کی بہادری اور قربانیوں کو یاد کرتے ہیں، خاص طور پر ان کو جنہوں نے 1965 کی پاکستان بھارت جنگ کے دوران وطن کا دفاع کیا، یہ دن پاکستان ایئر فورس کے شہداء کے نام ہے، جنہوں نے جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کی روح کے ساتھ تاریخ رقم کی۔ 1965 میں تین ہفتے تک جاری رہنے والے اس معرکے میں پاکستان نے بھارت کے 31 طیارے مار گرائے تھے۔یوم فضائیہ پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد آنے والی نسلوں کو اس عزم، حوصلے اور جرات کی یاد دہانی کروانا ہے جس کے ساتھ ہماری فضائیہ نے قوم کا دفاع کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

16 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

16 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

17 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

17 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

17 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

17 hours ago