پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستانی ماہرین کا بڑا کارنامہ،میڈ اِن پاکستان سیکیور موبائل فون تیار کرلیاگیا،محفوظ موبائل فون سیٹ حکومتی شخصیات اور سرکاری افسران کیلئےتیارکیاگیا۔ موبائل فون کا سافٹ ویئر اورہارڈ ویئر دونوں پاکستان میں تیارکئےگئے ہیں،نئے آپریٹنگ سسٹم کے تحت تیار یہ موبائل فون انٹرنیٹ سے کنیکٹ نہیں ہوگا،سیکیورموبائل فون میں کسی بھی پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر کی سم استعمال ہوسکےگی،این ٹی سی کے پائیلٹ پروجیکٹ کے تحت تیار موبائل فون میں کوئی بیک اپ نہیں ہوگا۔ سیکیور موبائل فون میں موجود تمام ایپلی کیشنز بھی خصوصی طورپربنائی گئی ہیں،اس موبائل فون سےہونےوالی گفتگو کی مانیٹرنگ یا انٹرسیپٹنگ ممکن نہیں ہوگی،سیکیورموبائل فون سے کال صرف کسی دوسرےسیکیور موبائل فون پر ہی ہوگی۔ ایم ڈی این ٹی سی علی فرحان نےسیکیور فون پر رپورٹ اعلیٰ حکام کوپیش کردی،علی فرحان نےکہاپائلٹ پراجیکٹ کے تحت ابتدائی طورپر10 سیکیور موبائل فون تیار کئے،مزید سیکیور موبائل فونز بنانےکیلئےفنڈنگ درکار ہوگی۔
واٹس ایپ کمیونیکیشن محفوظ نہیں ،واٹس ایپ فراہم کرنے والےاسے سن سکتے ہیں،چاہتےحکومتی شخصیات اورآفیشلز کی باہمی کمیونیکیشن کہیں مانیٹرنہ کی جاسکے،حالیہ پاک بھارت جنگ کےدوران واٹس ایپ کمیونیکیشن غیرمحفوظ ثابت ہوئی،واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو دوسروں تک پہنچ رہی تھی ،اس سے سبق سیکھا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ میں پاکستان نے بھارت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اے ڈی بی کے مطابق فنڈز ’سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھنگ پروجیکٹ‘ کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اسٹاک مارکیٹ (pakistan stocks market)ایشیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نجی شعبے…