پاکستان نیوز پوائنٹ
ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے امریکا کی 100 اعلیٰ یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا آغاز کر دیا ہے ایچ ای سی کے مطابق یہ اسکالرشپس یو ایس۔پاکستان نالج کوریڈور پروجیکٹ کے تحت پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پروگرام کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلی کیٹگری میں امریکا کی ٹاپ 50 جامعات شامل ہیں، جہاں اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کو ٹیوشن فیس کے ساتھ اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس بھی فراہم کی جائے گی۔ دوسری کیٹگری میں 51 سے 100 نمبر تک کی یونیورسٹیاں رکھی گئی ہیں، جن کے لیے سالانہ 12 ہزار ڈالر کی ٹیوشن، اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس دی جائے گی۔ اسکالرشپ کے لیے درخواستیں 30 اپریل 2026 تک ایچ ای سی کی ویب سائٹ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…