پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے جہاں ملک بھر کے عوام سنت ابراہیمی کی پیروی میں اپنے جانور اللہ کی راہ میں قربان کررہے ہیں۔ملک بھر میں صبح کا آغاز نمازِ عید کے اجتماعات سے ہوا، اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے ہزاروں روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے۔مساجد، عید گاہوں، امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں ہونے والی نماز کے دوران علمائے کرام نے اپنے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی وخوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر عید گاہوں اور مساجد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…