اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معذوروں کا دن منایا جا رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج “معذوروں کا دن” منایا جا رہا ہے جسے منانے کا مقصد معذور افراد کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان کی افادیت پر زور دینا ہے۔اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کیلئے اس دن کو منانے کا فیصلہ 1992ء میں کیا گیا، 1992 میں اقوام متحدہ کی 47ویں جنرل اسمبلی میں ہر سال 3 دسمبر کو معذوروں کا عالمی منانے کی قرار داد منظور کی گئی، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذور افراد سے متعلق مسائل کو دور کرنا اور ان کی معاشی و سماجی ترقی کیلئے کوشش کرنا ہے۔عام طور پر لوگ محسوس کرتے ہیں معذور افراد اپنی پوری زندگی دوسروں پر بوجھ بنے رہتے ہیں جبکہ سچ یہ ہے معذوروں میں صحیح تربیت، توجہ اور صحیح کوشش نہ صرف انہیں خود انحصار بنا سکتی ہے بلکہ وہ معاشرے میں بھی مساوی زندگی گزار سکتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق معذور مرد، خواتین اور بچوں کو عموماً نظامی اور سماجی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ان کی سماجی اور معاشی حیثیت کو متاثر کرتی ہیں، جو کہ ایک تشویشناک عمل ہے، معذور افراد کے والدین اور معاشرے کا بھی فرض ہے کہ وہ ان کے ساتھ دوسرے صحت مند بچوں جیسا مساوی سلوک اور محبت کریں تاکہ وہ معاشرے کے پر اعتماد شہری بن سکیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کرغزستان کے صدر اسلام آباد پہنچ گئے صدر اور وزیراعظم نے استقبال کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کرغزستان کے صدر سادیر نورغوز ژاپاروف…

20 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کیلئے مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں…

20 hours ago

فیلڈ مارشل سے رائل سعودی لینڈ فورز کے کمانڈر کی ملاقات دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل…

20 hours ago

پاکستان اور ترکیہ میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ترکیہ نے منگل کو تیل و گیس کی تلاش کے…

20 hours ago

امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستوں کو روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی جانب سے دائر کردہ…

20 hours ago

روس امریکا مذاکرات مثبت رہے تو جلد ٹرمپ سے ملاقات کروں گا زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس اور امریکا کے…

20 hours ago