اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم سے ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل کی ملاقات پیٹرولیم و معدنیات میں تعاون کو وسعت دینے پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپرسلان بیریکتر نے آج سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نےپاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ترکیہ کے ساتھ بالخصوص توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے توانائی، پٹرولیم اور معدنیات کے شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ترکش پیٹرولیم نے پاکستان میں تیل کی تلاش کے حوالے سے آف شوراور آن شور سرگرمیوں میں شمولیت اختیار کی ہے جو توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے ترک کمپنیوں کو پاکستان کی توانائی کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت بھی دی۔ اس سال صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ اپنی متعدد ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تیزی سے بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی ماحول کے پیش نظر دونوں فریقوں کے درمیان قریبی رابطہ کاری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔فریقین کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کا وزارتی وفد جلد ہی ترکیہ کا دورہ کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص توانائی اور بجلی کے شعبے میں مزید تعاون تلاش کیا جا سکے۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی اور اعلیٰ حکومتی حکام نے شرکت کی۔ دونوں رہنمائوں نے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان کان کنی کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں کے تبادلے کا بھی مشاہدہ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان ڈییڈ آف اسائنمنٹ – ایسٹرن آف شور انڈس سی، پیٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹ زیارت نارتھ بلاک، پیٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹ سکھ پور-II بلاک، پیٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹ سکھ پور-II بلاک، ڈیپ ایف بلاک ای بلاک ڈیپ ایف بلاک اور ایف بلاک ڈیپ بلاک کا تبادلہ ہوا ۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات سیاسی و قومی امور پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے…

21 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اسحاق ڈار کی وضاحت

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب…

21 hours ago

مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو ایئرپورٹ پر نہیں روکا جائے گا وزیر داخلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور کے اچانک…

21 hours ago

آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں خوبصورت نغمہ پاک اے وطن ریلیز کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ یومِ آزادی کے موقع پرآئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں…

21 hours ago

امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا…

21 hours ago

ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6…

21 hours ago