پاکستان میں تخریبی کارروائی کی کوشش ناکام بھارتی خفیہ ایجنسی را کا مبینہ کارندہ گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ
سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے کارندے کو گرفتار گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے کارندے کو بارودی مواد سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے کارندے کی شناخت محمد سید عدنان علی کے نام سے ہوئی ہے، جو راولپنڈی کا رہائشی ہے۔ملزم کو اوکاڑہ میں راؤ سکندر اقبال روڈ پر واقع پام سٹی کے مین گیٹ سے حراست میں لیا گیا. جہاں وہ دہشت گردی کی واردات کے لیے بارودی مواد سمیت موجود تھا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 1,953 گرام (تقریباً دو کلو گرام) وزنی دیسی ساختہ بم برآمد کر لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی آئی ای ڈی میں باقاعدہ ڈیٹونیٹر، سرکٹ، بیٹریز اور وائرنگ نصب تھی۔اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر برآمد ہونے والی آئی ای ڈی کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا. جس سے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *