پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 1595 روپے کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے. جس کے بعد فی تولہ سونا 357000 روپے پر آ گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1368 روپے کی کمی واقع ہوئی .جس کے بعد نئی قیمت 306069 روپے ہو گئی ہے۔یہ کمی ایک روز قبل یعنی جمعرات کو بھی ریکارڈ کی گئی تھی، جب فی تولہ سونا 460 روپے سستا ہو کر 358595 روپے پر پہنچا تھا
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر کمی کے بعد 3356 ڈالر ہو گئی. جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔اس کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 24 روپے کمی کے بعد 3796 روپے ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…