پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کے معاملے پر اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کی روک تھام پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے کل چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کے لیے کریک ڈاؤن کی منظوری دی۔ کریک ڈاؤن میں ذخیرہ اندوزوں،مصنوعی اضافہ،کارٹلائزیشن کرنے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر پر چھاپے، گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے ایف آئی اے، آئی بی، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات تفویض کردیے گئے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…