اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان میں‌ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا امکان ہے۔ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے. جس کا اثر آنے والے دنوں میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی پڑے گا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس بار پھر بڑے اور تاریخی اضافے کا امکان ہے. جس کے بعد ان کی قیمت پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پٹرول 55 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 75 روپے فی لٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے اوگرا دو روز بعد اپنی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک کے بجائے دو ہفتوں میں مرحلہ وار اضافہ کر سکتی ہے، جب کہ سبسڈی دے کر قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران جنگ کے بعد حکومت نے 7 مارچ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 321.17 جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 335 روپے 86 پیسے ہو گئی تھی۔اوگرا نے گزشتہ ہفتے بھی پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کی سمری بھجوائی تھی۔ تاہم حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی تھی جب کہ مٹی کا تیل 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا تھا جب کہ ہائی اوکٹین پر 200 روپے فی لیٹر لیوی کا اضافہ کر دیا تھا۔وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں اور حکومت پٹرول پر 127 اور ڈیزل پر 200 روپے سے زائد فی لیٹر کی سبسڈی دے رہی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان اپنے سوشل…

15 hours ago

چین نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ چین نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو معمول پر لانے کیلیے پاکستان…

15 hours ago

ایران امریکا کشیدگی فریقین راضی ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے ترجمان دفترخارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ایران امریکا مذاکرات کے حوالے…

15 hours ago

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا قیمت 100 ڈالر سے تجاوز

پاکستان نیوز پوائنٹ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے جلد خاتمے کی امیدیں کمزور پڑنے…

15 hours ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے اگلے ہی روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے اگلے…

15 hours ago

ایران پاکستان آنیوالے بحری جہازوں کو اجازت دینے پر راضی ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران تیل لے کر پاکستان آنے والے تین بحری جہازوں کو اجازت…

15 hours ago