پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی وزارت توانائی نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پانچ، پانچ روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 409.78 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 409.58 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں قریب 15، 15 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔مارچ سے اب تک پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتیں میں پانچ مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ اس دوران تین مرتبہ کمی بھی کی گئی ہے۔ مارچ میں پیٹرول کی قیمت میں ہونے والے پہلے اضافے سے قبل اس کی قیمت 255 روپے فی لیٹر تھی۔روئٹرز کے مطابق گذشتہ روز عالمی منڈیوں کی تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا تھا اور برینٹ کروڈ کی قیمت 109 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی۔
