اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح سیریز کے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح سیریز کے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ تجربہ ٹریننگ مشق “ایکسرسائز انڈس” کے دوران کیا گیا ہے۔ فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے۔ یہ تجربہ جنگی جنون کا شکار بھارت کے لیے ایک واضح اور کلیئر جواب ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے چوکس ہے۔یہ تجربہ ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے، جب پاک بھارت کشیدگی عروج پر ہےاور جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی بند کرنا شروع کردیا ہے، دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری بھی دونوں ممالک کے درمیان گھمیبر ہوتے تعلقات کو ظاہر کر رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتح میزائل کا یہ تربیتی لانچ 120 کلومیٹر رینج تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔ لانچ کا مقصد فوجیوں کی آپریشنل تیاری کو جانچنا اور میزائل کے جدید نیوی گیشن سسٹم، بہتر درستگی، اور دیگر اہم تکنیکی پہلوؤں کی توثیق کرنا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتح سیریز کے میزائل قریبی فاصلے کے اہداف پر انتہائی مؤثر حملے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میزائل کی یہ صلاحیت دشمن کی پیش قدمی روکنے اور ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔پاکستان کی مسلح افواج نے اس کامیاب تجربے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ پیشرفت ملک کے دفاع کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔فتح میزائل سیریز پاکستان کی کم فاصلے تک مار کرنے والے ٹیکٹیکل میزائلوں میں شامل ہے، جو ملک میں ہی تیار کیے گئے ہیں۔ یہ میزائل دشمن کے قریبی ٹھکانوں اور جنگی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔فتح میزائل کا شمار پاکستان کے اسلحہ خانے میں ان جدید ہتھیاروں میں ہوتا ہے جو دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار رکھے جاتے ہیں۔فتح سیریز کا آغاز دفاعی خودکفالت کے ایک اہم سنگ میل کے طور پر کیا گیا تھا۔ یہ میزائل اپنے کمپیکٹ سائز، موبائل لانچر اور تیز ردعمل کی صلاحیت کے باعث میدان جنگ میں تیزی سے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔اس کا جدید نیویگیشن سسٹم اور درست نشانہ بنانے کی صلاحیت اسے ایک مہلک اور مؤثر ہتھیار بناتی ہے۔ موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ایسے میزائل کا تجربہ جنگی جنون کے شکار بھارت کو ایک واضح اور کرارا جواب ہے کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے۔اس کامیاب تجربے پر اعلیٰ عسکری قیادت نے متعلقہ ٹیموں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کے اظہار تشکر کے پیغام پر وزیراعظم شہباز شریف کا ردِ عمل بھی آگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل…

18 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کا اپنا…

18 hours ago

سعودی عرب پاکستانی ترک اور مصری وزرائے خارجہ کا انطالیہ میں اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے گذشتہ روز…

18 hours ago

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں گریجوایٹ کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ تقریب

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پی ایم اے لانگ کورس اور ٹیکنیکل…

18 hours ago

ملک میں سونے کے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔ فی…

18 hours ago

پاکستان میں لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول بھی سستا کردیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سامنے…

18 hours ago