اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کی معشیت مشکل وقت سے نکل آئی ہے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
لندن میں وزیراعظم شہبازشریف نے سمندر پار پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہچکولےکھاتی معیشت تلاطم خیز موجوں سے نکل آئی ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سفارتی ،معاشی اور عسکری میدان میں پاکستان نے کامیابیاں حاصل کیں،پاکستان نے بھارت کیخلاف جنگ جیتی، کرکٹ کی ٹٰیم ہو تو 11 کھلاڑیوں کا ایک ہی کپتان ہوتا ہے ، کھلاڑی کچھ نہ کریں تو اکیلا کپتان کچھ نہیں کرسکتا ، ٹیم ورک سے ہی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے ، خلوص دل سے کام ، باہمی اشتراک ، مشاورت ہو تو اللہ کا کرم ہوتا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا پاکستان کی معاشی کشتی 2،3 سال پہلے ہچکولے کھا رہی تھی ،آج پاکستان کی معشیت مشکل وقت سے نکل آئی ہے ، ملکی معاشی استحکام ، محنت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ وزیراعظم نے کہا ملکی معشیت کی بہتری میں اوور سیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے ، پاکستان نے بھارت کیخلاف جنگ جیتی،پاکستان نے بھارت کو شکست فاش دی،غزہ میں جلد سے جلد ظلم کا خاتمہ ہونا چاہیے، ٹرمپ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس پر غزہ پر بات کی گئی ، ٹرمپ سے غزہ سے متعلق اجلاس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے ، غزہ میں خواتین اور بچے شہید ہورہے ہیں ،واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ سے پہلی اور مفید ملاقات ہوئی ، امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی ، ملاقات سے امریکا پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ،اقوام متحدہ میں پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی کوشش کی ، ٹرمپ سے مسلم ممالک نے ملاقات کی جس میں پاکستان بھی شامل تھا ،اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ لڑ کر آیا ہوں ،پاکستان کو دنیا بھر میں عزت ملی ہے ۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

22 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

22 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

22 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

22 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

22 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

22 hours ago