اردو نیوز اپڈیٹس

سونا نئی بلندیوں پر زیورات عام آدمی کی پہنچ سے دور

پاکستان نیوز پوائنٹ
کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملک میں سونے کا بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کو مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط کا سونا فی تولہ 5 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 3 ہزار 600 پر پہنچ گیا۔اسی طرح 24 قیراط کا 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 58 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 46 پزار 21 روپے ہوگیا جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 5 ہزار 58 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 12 ہزار 560 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 17 ہزار 197 روپے ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کا بھاؤ 59 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 3 ہزار 759 ڈالر سے بڑھ کر 3 ہزار 818 ڈالر ہوگیا۔ دوسری جانب چاندی کا فی تولہ بھاؤ بھی 88 روپے اضافے سے 4 ہزار 792 روپے ہوگیا جبکہ 10 گرام چاندی 76 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 108 روپے فی تولہ ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.88 ڈالر اضافے کے بعد 46.05 ڈالر سے بڑھ کر 46.93 فی اونس ہوگئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

23 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

23 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

23 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

23 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

23 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

23 hours ago