پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جہاں آج ایک تولہ سونا 12 ہزار 700 روپے اضافے سے 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نئے نرخ کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 12 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے. جس کے بعد فی تولہ قیمت 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 10 ہزار 888 روپے اضافے سے 4 لاکھ 34 ہزار 123 روپے تک جا پہنچا ہے۔صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا 9 ہزار 981 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 97 ہزار 960 روپے کی قیمت پر پہنچ چکا ہے۔مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی تولہ 24 قیراط چاندی 64 روپے مہنگی ہو کر 9 ہزار 933 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی 54 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 515 روپے پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 127 ڈالر بڑھ کر 4840 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ چاندی بھی 94.58 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے جوکہ 0.64 ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی طلب اور کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ہے۔ سرمایہ کاروں کے لیے یہ موقع انتہائی اہم ہے۔
