اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر آئندہ ماہ سے ای امیگریشن کا نظام نافذ کرنے کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں امیگریشن کا نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ای امیگریشن نظام کے نفاذ کے بعد مسافروں کو قطاروں میں لگ کر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرات داخلہ نے نئے ای امیگریشن کا نظام متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے، اور آئندہ ماہ سے ای امیگریشن کا نظام نافذ کردیا جائے گا۔ای امیگریشن نظام میں ایپلی کیشن کے ذریعے مسافر کی تفصیلات امیگریشن ڈپارٹمنٹ کو مل جائیں گی۔مسافر ایئرپورٹ پر ای گیٹ کے ذریعے روانہ ہوتے رہیں گے، انہیں کاؤنٹر پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزرات داخلہ نے مقدمات (ایف آئی آر) کے ڈیجیٹل اندراج کا نظام بھی رائج کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کی ابتدا میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی سمیت ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کردیے تھے۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ سے نئے کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔نئے کاؤنٹرز کے قیام سے غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور غیر ملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ…

4 hours ago

محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ سنوکرچیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ…

4 hours ago

افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے پاکستان اور یورپی یونین کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ برسلز میں 21 نومبر کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک…

4 hours ago

پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔…

4 hours ago

عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کی فہرست جاری کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ…

4 hours ago