اردو نیوز اپڈیٹس

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمرز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہو گئی۔10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 602 روپے اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے ہو گئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 185 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 44 روپے ہو گئی۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 112 ڈالر مہنگا ہوکر 4427 ڈالر کا ہو گیا۔واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں گزشتہ روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ روز 2 ستمبر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے کا ہو گیا تھا۔گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوئی تھی۔ 10 گرام سونا 9 ہزار 688 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے کا ہوگیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پمز آتشزدگی میں نومولود کو بچانے والی نرس کو تمغہ خدمت اور ایک کروڑ انعام دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے جان پر کھیل کر پمز واقعے میں نومولود کو بچانے…

7 hours ago

پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے یورو…

7 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ای بائیک سکیم میں طلبہ کو بڑی سہولت دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بائیک سکیم کے تحت طلبہ…

7 hours ago

پاک چین تجارت سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور چین کے درمیان جاری تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون…

7 hours ago

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 15 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیرستان کے مقابل پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی…

7 hours ago

امریکی بمباری میں ایران کے 6 نیول اہلکار اور 3 پائلٹس سمیت 21 افراد شہید 140 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران پر 30 اگست سے جاری امریکی بمباری میں مجموعی طور پر…

7 hours ago