اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گجرات میں سیلابی پانی کے نکاس کے عمل میں تیزی آنے پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گجرات میں سیلابی پانی کے نکاس کے عمل میں تیزی آنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ گجرات میں سیلابی پانی کی سطح میں تیزی سے کمی آ رہی ہے، فوارہ چوک کلیئر ہوچکا ہے، الحمدللہ گجرات شہر میں صورتحال تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہے، جلد شہری اس مشکل سے مکمل نجات پائیں گے انشاء اللہ، صرف ایک دن میں سیلابی پانی کی سطح میں دو فٹ کمی آنا آپریشن کی کامیابی کی علامت ہے الحمدللہ۔انہوں نے پوری ٹیم کو شاباش دی اور متعلقہ صوبائی سیکرٹریز، افسران اور عملے کی کاوشوں کی تحسین کی ہے۔مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلابی پانی کا بہاؤ موڑنے کیلئے لورائی کے مقام پر کام جاری ہے، مزید بارش یا پانی کے دباؤ میں اضافے کی صورت میں لورائی کو محفوظ اور مضبوط کرنے کیلئے مناسب افرادی قوت اور سامان موجود ہے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ واسا، محکمہ آبپاشی کے افسران اور عملہ، سی اینڈ ڈبلیو کے چیف اور ایگزیکٹو انجینئر سمیت دیگر حکام فیلڈ آپریشن میں مصروف ہیں، واسا کے 8 ایگزیکٹو انجینئرز بھی گجرات آپریشن میں موجود ہیں۔دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ڈرون کیمروں کے ذریعے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والے علاقوں کی نشاندہی کر لی گئی، محکمہ آبپاشی کے حکام تحقیقی مطالعہ کر رہے ہیں جو مستقبل کی منصوبہ بندی میں شامل کیا جائے گا، انشاءاللہ، یہ عمل سروس ڈلیوری کے معیار کو بہتر بنائے گا۔مزید کہا گیا کہ واسا کا باضابطہ ادارہ بننے سے گجرات میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور سیوریج کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہوں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

14 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

14 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

14 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

14 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

14 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

14 hours ago