اردو نیوز اپڈیٹس

پاک فضائیہ کی زبردست کارروائی بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فضائیہ کی زبردست کارروائی، بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔ترجمان پاک فوج ”ڈی جی آئی ایس پی آر“ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے 9 مئی کو بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ 6 اور 7 مئی کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں کے درمیان طویل فضائی معرکہ ہوا، ایک گھنٹے سے زیادہ فضائی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے، تباہ کئے جانے والے بھارتی طیاروں میں 3 جدید رافیل طیارے، 1 مگ 29 اور ایک SU-30 شامل تھے۔بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے طیارے گرنے کی خبر سے انکار کیا، حالانکہ کچھ بھارتی میڈیا چینلز نے طیارے گرنے کی خبروں کی تصدیق کی تھی، جو بعد میں مودی سرکار نے ہٹوا دیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر اور سینئر ایئر فورس آفیسر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی رافیل طیارے گرانے کے ناقابلِ تردید شواہد پیش کئے، ثبوتوں میں بھارتی طیاروں کے نمبرز اور تباہ ہونے کی لوکیشنز بھی دکھائی گئیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کے مطابق ان کا کوئی طیارہ نہیں گرا، جبکہ بھارتی میڈیا خود طیارہ گرنے کی خبروں کی تصدیق کر رہا ہے، طیارہ گرنے کی پہلی خبر ”انڈیا ٹوڈے“ نے جموں و کشمیر کے علاقے پامپور سے دی، انڈیا ٹوڈے نے مقبوضہ کشمیر کے 3 علاقوں میں طیارے گرنے کی تصدیق کی، جبکہ بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنے کی فوٹیجز میں طیاروں کا ملبہ بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوٹیج میں گرائے جانے والے طیارے کی ”ٹیل“ بھارتی 17 گولڈن ایرو اسکاڈرن کے رافیل BS-001 طیارے کی ہے، جبکہ فوٹیج میں تباہ ہونے والے طیارے کا انجن بھی دکھایا گیا ہے جو بھارتی طیارے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 21 ویں صدی میں رہ رہے ہیں، نہ کہ 18ویں صدی میں — ہر چیز اپنا نشان چھوڑ جاتی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر سے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ پامپور کے علاقے میں رات کو دھماکے کی آواز سنی گئی، جو طیارہ گرنے کی تھی، ایسا ہی ایک اور دھماکہ جموں کے رام بن کے علاقے میں بھی ہوا، بھارتی صحافی پراوین سواہنے نے بھی 6 اور 7 مئی کی رات بھارتی فضائیہ کے 3 جیٹ طیاروں کی تباہی کے شواہد دیئے۔بھارتی صحافی پراوین سواہنے کے مطابق ’’انڈین ایکسپریس“ اور ”دی ہندو“ اخبار نے بھٹنڈا کے قریب ایک اور بھارتی طیارہ گرنے کی خبر دی، تاہم ”دی ہندو“ نے 40 منٹ کے بعد یہ خبر ہٹا دی، یہی نہیں بھارتی صحافی پراوین سواہنے اور کرن تھاپر کو معروف بھارتی میڈیا پلیٹ فارم ”دی وائر“ کے پروگرام میں سچ بولنے پر بلاک کر دیا گیا۔پاک فضائیہ نے دفاعی کارروائیاں پاکستان کی خودمختاری کا تحفظ کرتے ہوئے سر انجام دیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ترکیہ کے سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات فوجی اور سفارتی کامیابی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر…

4 hours ago

ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے ہم بخوبی جانتے ہیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ملکی…

5 hours ago

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا معرکہ حق/آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف کی زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات، بہادری کو سراہا، آرمی…

5 hours ago

بھارت سے مذاکرات ہوئے تو مسئلہ کشمیر پانی اور دہشت گردی پر بات ہوگی وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی جانب…

5 hours ago

آئی ایم ایف کی شرط پر عمل پیرا ہونے کیلئے نیاطریقہ کارطے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت خزانہ نےآئی ایم ایف کی شرط پریکم جولائی سےشروع ہونےوالے آئندہ…

5 hours ago

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں ہاٹ لائن پر رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ جنگ بندی کے بعد پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی…

5 hours ago