پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کیا ہزاروں سال سے جاری مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔اپنے حالیہ بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ نہ صرف سفارتی سطح پر تعاون بڑھایا جائے گا بلکہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی بہتر کیے جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے میں امریکا نے کلیدی کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کو ایک میز پر لا کر جنگ بندی پر آمادہ کیا۔ اس حوالے سے ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کی تصدیق کی تھی۔خیال رہے کہ بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے آپریشن “بُنيان مرصوص” کے تحت 10 سے زائد بھارتی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد خطے میں صورتحال خاصی کشیدہ ہو گئی تھی۔ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب کشمیر کا مسئلہ عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے اور اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک اس تنازع کے پرامن حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…