پاکستان نیوز پوائنٹ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ اور بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی کو نشانہ بنایا گیاجبکہ پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائیوں میں کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
علاوہ ازیں، بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں ایل او سی کے قریبی علاقوں میں 4 شہری زخمی ہو گئے۔ راولاکوٹ کے ہجیرہ علاقے میں شیلنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ پلیارنی کالونی میں بھی ایک شخص زخمی ہوا۔ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں بھارت کی “جھنڈا زیارت” پوسٹ تباہ کر دی، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچا۔ اسی طرح پانڈو سیکٹر میں بھی بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی فوج کا ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں، باغسر کے مقام پر پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر کو صبح 3:15 پر مار گرایا۔ کواڈ کاپٹر کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے نماز فجر ادا…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی میزائلوں کو فضا…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘شروع…
پاکستان نیوز پوائنٹ قسم وفا کی۔۔پرواز شہادت کی یہ وہ لمحہ ہے جب پاکستان کے…