پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کیلئے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیں گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کیچ، بلوچستان میں دھشتگردوں کے خلاف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پہلگام واقعے کے بعد بھارت سائبر دہشتگردی پر اتر آیا. مختلف پاکستانی…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک نے سستے قرض کے تحت پاکستان کو 10 کروڑ 80لاکھ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس…