اردو نیوز اپڈیٹس

انڈیا پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ ’انڈیا پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے منگل کو راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’سات دن قبل ہونے والے واقعے پر پاکستان پر انڈیا کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ ہم آج ثبوت پیش کریں گے کہ کس طرح پاکستان میں انڈین سپانسرڈ دہشت گردی ہو رہی ہے۔انہوں نے واٹس ایپ چیٹ کے کچھ سکرین شاٹس بتاتے ہوئے کہا کہ ’انڈین آرمی کے حاضر سروس آفیسرز پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں۔پریس بریفنگ کے دوران کچھ آڈیو ٹیپس اور ویڈیوز بھی نشر کی گئیں جن سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ ’انڈین فوج کے افسر اور اہلکار یہاں موجود دہشت گردوں کی آن لائن ٹریننگ کر رہے ہیں اور انہیں دھماکہ خیر مواد فراہم کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت پاکستان سمیت پورے خطے میں دہشت گردی کر رہا ہے ۔ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ پہلگام واقعے کو 7 دن گزر گئے، ابھی تک ثبوت نہیں دیئے گئے۔ بھارت دہشت گردوں کو اسلحہ اور سہولت کاری فراہم کرتا ہے۔ گرفتار عبدالمجید کے گھر سے بھارتی ڈرون برآمد ہوا۔ گرفتار شخص کے موبائل سے بھارت میں ہوئی بات چیت کے شواہد ملے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

19 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

19 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

19 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

19 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

19 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

19 hours ago