اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب حکومت نے کاروباری افراد کے لیے پنجاب آسان کاروبار کے تحت آسان قرضوں کی نئی اسکیم کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسکیم کی اہم تفصیلات کے مطابق مجموعی فنانسنگ پلان 75 ارب روپے، سبسڈی بجٹ 22.25 ارب روپے، مستفید افراد 7,514 افراد (ابتدائی مرحلے میں) اور تخمینہ شدہ کریڈٹ لاس آئندہ برسوں میں 10 فیصد تک ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ صنعت پنجاب نے یہ تمام تخمینے اور تفصیلات حکومت کو فراہم کر دی ہیں۔ اسکیم کے تحت قرضوں کی تقسیم اور مالی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کریڈٹ لاس کی شرح کا اندازہ لگایا گیا ہے تاکہ حکومتی وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ اسکیم کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو سہولت فراہم کرنا، صوبے میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو خود روزگار کی جانب راغب کرنا ہے۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم پائیدار معیشت اور کاروباری ماحول کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے آئندہ چند برسوں میں پنجاب کی کاروباری فضا میں نمایاں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک بھر میں رحمت اللعالمین خاتمُ النبیین حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا یوم ولادت…

7 hours ago

سانحہ پمز ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی…

7 hours ago

پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری عہدے سے ہٹا دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم نے وفاقی…

8 hours ago

جامع تحقیقات کی جائیں گی بچوں کی حفاظت ہر حال میں اولین ترجیح ہونی چاہیےاسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پمز ہسپتال…

8 hours ago

سب سے پہلے خود کو احتساب کیلیے پیش کرتا ہوں کوتاہی کے مرتکب افراد کو نہیں چھوڑیں گے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ سانحہ پمز ، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے خود کو احتساب…

8 hours ago

ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا اپوائنٹمنٹس کو روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت…

8 hours ago