اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب سیلابی علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ
صوبہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میںپاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ریلیف آپریشن میں پاک فوج کی 6 ریسکیو ٹیمیں متحرک، جبکہ دریائے ستلج اور دریائے راوی پر ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ہیڈ سلیمانکی اور اٹاری کے مقامات پر پاک فوج کی ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں.قصور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔پاک فوج کے ساتھ دیگر محکمے پولیس، محکمہ آبپاشی، صحت، لائیو سٹاک، 1122 اور سول ڈیفنس بھی امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔پاک فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرضلع قصور میں 21 ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپس قائم کئے ہیں.اب تک قصور کے دیہاتوں سے لگ بھگ 18 ہزار افراد اور مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔پاک فوج کا انتظامی کیمپ منڈی احمد آباد میں قائم، متاثرہ خاندانوں کو پناہ اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔گنڈا سنگھ والا پر اونچے درجے کے سیلاب میں بھی پاک فوج متاثرہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف ہے، اوکاڑہ میں بھی پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیزی سے جاری ہے۔پاک فوج سیلاب کی تباہ کاریوں کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت اور وزیراعظم کا پاکستان کے پہلے نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کو خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے…

6 hours ago

کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کمان سنبھالنے پر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے جی ایچ کیو…

6 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے جا رہی ہے وزیر پیٹرولیم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عوام کو خوشخبری سنادی۔ وزیر…

6 hours ago

کیپٹن محمد سرور شہید کی بے مثل قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا وزیر اعلیٰ مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کیپٹن محمد سرور شہید (نشان…

6 hours ago

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے افواج پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر…

6 hours ago

سونا 4 لاکھ 31 ہزار سے بھی اوپر چاندی کی قیمت بھی آسمان پر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

6 hours ago