اردو نیوز اپڈیٹس

دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ شاہدرہ اور بلوکی کے مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ

پاکستان نیوز پوائنٹ
دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث شاہدرہ اور بلوکی کے مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق سائفن، شاہدرہ کے مقام پرپانی کا بہاؤ 2 لاکھ 15 ہزار 550 کیوسک تک پہنچ چکا ہے اور اس میں 2 لاکھ 20 ہزار 627 کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سیلابی پانی نے فرخ آباد، عزیز کالونی اور ملحقہ آبادیوں میں داخل ہوکر مکینوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، انتظامیہ نے فوری طور پر گھروں کو خالی کرانے کا آغاز کر دیا اور مساجد سے اعلانات کے ذریعے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔دو اسکولوں کو عارضی ریلیف کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں متاثرین کے لیے کھانے اور پینے کے پانی کا بندوبست کیا جا رہا ہے، بعض شہری تاحال بند کے قریبی علاقوں میں مال مویشیوں کے ساتھ پھنسے ہوئے ہیں اور امداد کے منتظر ہیں۔دوسری جانب چوہنگ کے قریب واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی زیرِ آب آگئی، موہلنوال، رنگیل پور، سندر، خودپور، نانوں ڈوگر، دھوپ سڑی، مانگا منڈی اور ہتھاڑ سمیت کئی علاقوں میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ لوہاراں والا کھوہ اسٹاپ کا ملتان روڈ سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔دریائے چناب میں کوٹ مومن کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس مقام پر 6 لاکھ کیوسک سے زائد کا ریلا گزر رہا ہے اور آج شام تک اس میں 10 لاکھ کیوسک تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔مدھ رانجھا شہر میں سیلابی پانی داخل ہو چکا ہے جبکہ ارد گرد کے 50 سے زائد دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں. جس کے نتیجے میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں سے فوری انخلا کریں اور محفوظ مقامات کا رخ اختیار کریں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیاں کمانڈر نقیب سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری…

2 minutes ago

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی…

5 minutes ago

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

1 day ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

1 day ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

1 day ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

1 day ago