اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب میں جعلی اینٹی بائیوٹک پر الرٹ عوام کو استعمال سے روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
اینٹی بائیوٹک ایزومیکس 250 ملی گرام کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا، جس میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ دوا ہرگز استعمال نہ کریں اور ادویات صرف مجاز میڈیکل سٹورز اور فارمیسیوں سے خریدیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگس کنٹرول نے جعلی ادویات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایزومیکس 250 ملی گرام کی ایک مخصوص کھیپ کو جعلی قرار دے دیا ہے اور اس حوالے سے فوری الرٹ جاری کردیا گیا۔ الرٹ میں کہا گیا کہ ایزومیکس 250 ملی گرام کا بیچ نمبر H5332 جعلی قرار دیا گیا، جس کی میعاد جولائی 2027 تک ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اس دوا پر اے جی پی لمیٹڈ کا نام درج ہے، تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ بیچ اس کی تیار کردہ اصل مصنوعات میں شامل نہیں ۔ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگس کنٹرول نے فارمیسیوں، میڈیکل اسٹورز، ڈسٹری بیوٹرز اور دیگر طبی مراکز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بیچ کی فروخت اور تقسیم فوری طور پر بند کریں، موجود اسٹاک الگ رکھیں اور متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کو اطلاع دیں۔ محکمہ صحت نے عوام کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ مذکورہ بیچ نمبر کی دوا ہرگز استعمال نہ کریں اور ادویات صرف مجاز میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیوں سے خریدیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر اس دوا کے استعمال سے کسی قسم کا مضر اثر سامنے آئے تو اس کی فوری اطلاع پنجاب فارماکوویجیلنس سینٹر کو دی جائے تاکہ ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

27 seconds ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

5 minutes ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

8 minutes ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

16 minutes ago

امریکا میں فائرنگ کے دو ہولناک واقعات حاملہ خاتون بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کی دو ریاستوں جارجیا اور پنسلوانیا میں چند گھنٹوں کے دوران…

19 minutes ago

سعودی ایئرپورٹ پر حملہ ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر…

22 minutes ago