اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب میں ڈیجیٹل پیمنٹ کا نیا قانون نافذ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا اور آسان نظام لاگو کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کے مطابق ای پیمنٹ یا کارڈ کے ذریعے کٹنے والا ٹیکس اب براہِ راست حکومت کو منتقل ہوگا۔ بیوٹی پارلرز، سلونز اور فیشن ڈیزائنرز کی سروسز پر ٹیکس کی شرح صرف 5 فیصد ہوگی، کاسمیٹک سرجری، پلاسٹک سرجری، سکن اور لیزر ٹریٹمنٹ کے مراکز پر ٹیکس صرف 5 فیصد ہوگا، اس کے علاوہ ایونٹ مینجمنٹ، ٹور آپریٹرز، جمنازیم اور لانڈری سروسز پر 8 فیصد ٹیکس ادائیگی ہوگی۔ ترجمان کے مطابق کیش ادائیگی پر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس سروسز پر 16 فیصد جبکہ ڈیجیٹل ادائیگی پر 8 فیصد کٹوتی ہوگی، ہوٹلز اور ریسٹورنٹ سیکٹر کیلئے کریڈٹ کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگی پر ٹیکس 50 فیصد کم ادا کرنا ہوگا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کے ادا کردہ ٹیکسز سے ہی حکومت کے فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہوگی، عوام سے گزارش ہے کہ ادا کردہ ٹیکسز کی محفوظ منتقلی کیلئے ڈیجیٹل ادائیگیاں اور پکی رسید ضرور طلب کریں، پکی رسید نہ دینے والے فوڈ آپریٹرز کیخلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی کو شکایات درج کروائیں ۔ترجمان پی آر اے نے کہا کہ ٹیکس کی شفاف ادائیگی صوبے میں ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

24 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

24 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

24 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

24 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

24 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

24 hours ago