اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب میں شدید گرمی کی لہر پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب کے مختلف اضلاع اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت مسلسل خطرناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور سمیت کئی میدانی علاقوں میں موسم کی شدت سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے موسم میں کسی قسم کی بہتری کی توقع نہیں، بلکہ درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے۔ شہری علاقوں میں سورج کی تپش معمول سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کی کمی نے گرمی کے اثرات کو دوچند کر دیا ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے شہریوں کو ہیٹ ویو کے ممکنہ خطرات سے خبردار کیا ہے۔ ادارے کے ترجمان کے مطابق 19 مئی تک درجہ حرارت میں اضافے کا خدشہ ہے، اور بعض علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت، معمول کی نسبت 4 سے 7 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ گرمی کے ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے ماہرین صحت نے عوام کو محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں،دھوپ میں سر کو کپڑے یا ٹوپی سے ڈھانپیں،پانی اور مشروبات کا زیادہ استعمال کریں،بچوں، بزرگوں اور مریضوں کا خاص خیال رکھیں۔ طبی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ گرمی کی شدت سے ہیٹ اسٹروک اور دیگر طبی مسائل جنم لے سکتے ہیں، جو بعض صورتوں میں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور ہیٹ ویو الرٹس پر نظر رکھیں تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ…

11 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران…

11 hours ago

پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ سی…

11 hours ago

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں ٹیکسز کی وصولی کو معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی…

11 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ…

11 hours ago

برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے…

11 hours ago