پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب اسمبلی اجلاس میں رکن اسمبلی احسن رضا نے انکشاف کے بعد سوال اُٹھایا کہ ضلع قصور میں سب سے زیادہ ان پڑھ لوگ ہیں ان کو بنیادی تعلیم کون دے گا؟ محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم بند کرنے کے بجائے اِسے بڑھایا جائے۔ ایوان میں گفتگو کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ خواندگی تو یہ ہے کہ کوئی بھی شہری نام لکھنا اور اخبار پڑھنا جانتا ہو، ناخواندہ کو اب کون پڑھانے کی ذمہ داری لے گا، پورے پنجاب کا لٹریسی ریٹ 64.0 ہے۔ احسن رضا نےکہا کہ تعلیم کے 16 منصوبے 2005 میں شروع ہو ئے اب صرف دو چل رہے ہیں، پنجاب سمیت ملک بھی آج بھی کروڑوں لوگ اَن پڑھ ہیں، ہم پنجاب کے ذمہ دار اور مجرم ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی کا پارلیمانی سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن چودھری نوید اشرف سمیت ایوان کو توجہ دلاتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کا لٹریسی ریٹ 86 فیصد ہے اور افغانستان کا 52فیصد ہے۔ جواب میں چودھری نوید اشرف نے کہا کہ ضلع قصور میں محکمہ لٹریسی کے 632اساتذہ پڑھا رہے ہیں، محکمہ کے تحت ضلعی سٹاف 15ملازمین پر مشتمل ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں 20ہزار 273 سکول قائم کئے جن میں 6لاکھ 80ہزار سے زائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں، پنجاب کا لٹریسی ریٹ 66 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا…
پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی سلامتی پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حق…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) عائشہ منظور…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ملازمین کا حساس ڈیٹا مبینہ…