اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب میں 25 سال بعد بسنت منانے کی مشروط اجازت کا آرڈیننس جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب میں 25 سال بعد پتنگ بازی کی بہار لوٹ آئی. گورنر پنجاب سلیم حیدر کے دستخط سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کا آرڈیننس جاری کردیا گیا۔ گورنر پنجاب کے دستخط سے جاری ہونے والے آرڈیننس کے تحت بسنت کے لئے شرائط مقرر کی گئی ہیں جن کی خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔پنجاب میں 2001 میں پتنگ بازی پر پابندی لگی تھی لیکن 25 سال بعد 2025 میں پتنگ بازی کی دوبارہ اجازت دی گئی ہے. جس کے تحت 18 سال سے کم عمر بچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے اور خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دار ہوگا۔آرڈیننس کے تحت صرف دھاگے سے بنی ڈور سے ہی پتنگ بازی کی اجازت ہوگی. دھاتی یا تیز دھار مانجھے سے بنی ڈور کے استعمال پر سخت سزائیں دی جائیں گی جب کہ قانون کی خلاف ورزی پر کم ازکم 3 اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جاسکے گی۔آرڈیننس کے مطابق پتنگ بازی کی ایسوسی ایشنز متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے پاس رجسٹر ہوں گی اور پتنگیں رجسٹرڈ دکانداروں سے ہی خریدی جائیں گی۔اس سے قبل، پنجاب میں پتنگ بازی کے باعث اموات اور شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات کے پیش نظر سن دو ہزار ایک میں پتنگ بازی پر پابندی لگائی گئی تھی. اب اس نئے آرڈر کے ذریعے پچھلا آرڈیننس منسوخ کردیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کرغزستان کے صدر اسلام آباد پہنچ گئے صدر اور وزیراعظم نے استقبال کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کرغزستان کے صدر سادیر نورغوز ژاپاروف…

18 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کیلئے مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں…

18 hours ago

فیلڈ مارشل سے رائل سعودی لینڈ فورز کے کمانڈر کی ملاقات دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل…

18 hours ago

پاکستان اور ترکیہ میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ترکیہ نے منگل کو تیل و گیس کی تلاش کے…

18 hours ago

امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستوں کو روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی جانب سے دائر کردہ…

18 hours ago

روس امریکا مذاکرات مثبت رہے تو جلد ٹرمپ سے ملاقات کروں گا زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس اور امریکا کے…

18 hours ago