اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان میں لباس کے نئے ٹرینڈز 2025 میں فیشن کیسا رہا؟

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان میں فیشن کا انداز ہمیشہ اور موسم کے لحاظ سے بدلتا رہتا ہے، تاہم 2025ء میں لباس کے ٹرینڈز کو ایک نئی جہت ملی ہے۔
بدلتے موسم، ذوق اور سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات نے فیشن کی دنیا میں نمایاں تبدیلیاں پیدا کردی ہیں۔ نوجوان ہوں یا خواتینِ خانہ، ہر کوئی ایسے لباس چاہتا ہے جو نہ صرف اسٹائلش ہوں بلکہ روزمرہ زندگی میں پریکٹیکل بھی ہوں۔ اسی وجہ سے رواں سال کے ٹرینڈز میں لباس نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ آرام دہ اور استعمال میں آسان بھی ہیں۔سب سے پہلے اگر رنگوں کے انتخاب کی بات کی جائے تو اس سال ہلکے اور ملائم شیڈز دوبارہ مقبول ہوئے ہیں۔ خاص طور پر پیسٹل پنک، سی گرین، لائٹ بلیو اور خاکی رنگ نوجوان لڑکیوں کی اولین پسند رہے۔ دوسری جانب خواتین میں آف وائٹ، بیج اور میوٹڈ گولڈ شیڈز کی مانگ بڑھ رہی ہے، کیونکہ یہ رنگ ہر طرح کی تقاریب اور روزمرہ دونوں میں آرام سے پہنے جا سکتے ہیں۔ 2025 میں لباس کے حوالے سے کٹ لائنز بھی خاصی تبدیل ہوئی ہیں۔ جہاں گزشتہ سال اوور سائزڈ شلوار قمیص اور میکسیز کا فیشن رواں تھا. وہیں اس سال فیشن زیادہ اسمارٹ کٹ اور فلوئی فٹنگ کی طرف راغب رہا۔ کمر پر ہلکی فٹنگ، بازوؤں پر لوز اسٹائل اور قمیص میں فرنٹ اوپن ڈیزائن تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔لڑکیوں میں شارٹ فراکس اور ٹراؤزرز کے ساتھ پہننے والے کو۔آرڈ سیٹس بھی بہت ٹرینڈ میں آ گئے، کیونکہ یہ نہ صرف ماڈرن تاثر دیتے ہیں بلکہ پہننے میں بے حد آرام دہ بھی ہیں۔کڑھائی اور آرٹ ورک میں اس سال کم مگر نمایاں ڈیزائن سب سے زیادہ پسند کیے گئے۔ رنگین دھاگے کی باریک کڑھائی، شیفون پر لائن اسٹون ورک اور لان کے لباس پر ڈیجیٹل پرنٹس دوبارہ فیشن میں آ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خطاطی یا ثقافتی پیٹرن سے مزین لباس بھی نوجوان نسل میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں کیونکہ یہ روایتی اور جدید فیشن کے امتزاج کی بہترین مثال ہیں۔پاکستانی فیشن میں 2025ء کا ایک اور بڑا ٹرینڈ کمفرٹ بیسڈ فیشن رہا۔ یعنی لوگ اب ایسے کپڑے خریدنا چاہتے ہیں جنہیں آفس، کیمپس اور گھریلو تقریبات میں باآسانی پہنا جا سکے۔ اسی لیے لان، کاٹن نیٹ اور نرم شیفون جیسا ہلکا پھلکا میٹریل سب سے زیادہ استعمال ہو رہا ہے۔ ان کپڑوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ موسم کی شدت میں بھی آرام دہ رہتے ہیں۔فیشن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال ری سائیکلڈ فیبرک اور ماحول دوست مواد کا استعمال بھی بڑھا ہے۔ پاکستانی ڈیزائنرز اب پائیدار فیشن کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں، جو مستقبل میں ایک بڑا ٹرینڈ بن سکتا ہے۔مجموعی طور پر دیکھا جائے تو 2025ء کے فیشن میں سادگی، خوبصورتی، آرام اور جدید انداز(یعنی آل ان ون) شامل رہے۔ پاکستانی خواتین اور نوجوان نئے رنگ، نئے اسٹائل اور نیا اعتماد لے کر فیشن کو مزید منفرد بنانے کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

10 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

10 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

10 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

10 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

10 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

10 hours ago