پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں سے صوبے کے عوام کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں شپ کے ذریعے پاکستان روانہ کر دی گئی ہیں جو چند ہفتوں میں پنجاب پہنچ جائیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے عوام کو ایک خصوصی پیغام میں خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر تک پنجاب کے ہر ضلع میں جدید الیکٹرک بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ ان بسوں کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا تاکہ عام شہری بھی کم خرچ میں آرام دہ اور معیاری سفر کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک بسوں میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں ایئرکنڈیشنڈ اور اندرونی موسم کنٹرول کا نظام شامل ہے، جبکہ خواتین کو ہراسانی سے بچانے کے لیے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ الیکٹرک بسیں نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مددگار ہوں گی بلکہ شہریوں کو آرام دہ اور جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پنجاب کے ہر ضلع کے عوام یہ سہولت اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ سکیں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او…
پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک…
پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور…