پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے فینز کے لیے جشن آزادی کے سرپرائز کا اعلان کردیا۔’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل چمپئن شپ کپ کا ایکشن براہِ راست جاری ہے، آپ کے کئی پسندیدہ سٹارز میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ شاداب خان، صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان سمیت متعدد کھلاڑی ان ایکشن ہیں، اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ سٹیڈیم آکر میچز کو انجوائے کریں۔محسن نقوی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین کا مفت داخلہ 3 بجے سے ہوگا اور آج رات 10 بجے جشنِ آزادی کے موقع پر آپ کے لیے ایک خاص سرپرائز بھی ہوگا۔
