اردو نیوز اپڈیٹس

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر ماہ رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے جوانوں کی عید کی اصل خوشیاں قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہیں۔مادر وطن کے دفاع پرمامور فوجی جوان اپنے خاندان سے دور دن رات امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔یہ دن ہمیں اپنے قومی ہیروز کی بے مثال بہادری ،عزم پرغور کا موقع فراہم کرتا ہے.بہادر جوان ہماری خود مختاری کی حفاظت کے لیے ہمیشہ مستعد رہتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہیوں کی قربانیوں اور ان کے اہل خانہ کے غیرمتزلزل تعاون کی دل سے قدر کرتے ہیں۔افواج پاکستان تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ اس پرچم تلے متحد ہو جائیں، محبت، احترام اور یکجہتی کی علامت قومی پرچم ہمارے عظیم وطن کی پہچان ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت ثابت قدم ہیں.مسلح افواج کا وطن کی خودمختاری کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ اور آج پاکستان اقوام عالم کے ساتھ ایک ذمہ دار رکن کے طور پر کھڑا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم محمد شہباز شریف باکو پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف آزادںائیجان کے صدر الہام علییوو کی دعوت پر…

16 hours ago

افغانستان کی زبانی یقین دہانیاں تحریری معاہدہ بن جائیں تو بہتر ہوگا وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان زبانی…

16 hours ago

پنجاب اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع کرا دی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع کرا…

16 hours ago

سپریم کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت کی جانب سے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم…

16 hours ago

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کئی روز کے اتار چڑھاؤ کے بعد جمعے کو استحکام رہا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کئی روز کے اتار…

16 hours ago