اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپریل کے تیسرے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپریل کے تیسرے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے، یہ 2012 کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ اور دوطرفہ روابط کے حوالے سے ایک تاریخی پیشرفت ہے۔ حنا ربانی کھر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی آخری وزیر خارجہ تھیں، انہوں نے شیخ حسینہ کو ڈی 8 سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے یہ دورہ کیا تھا۔ شیخ حسینہ دور میں دونوں ملکوں کے روابط سرد مہری کا شکار رہے، روابط میں بہتری کی پاکستانی کوششوں کا شیخ حسینہ نے کبھی جواب نہ دیا۔ گزشتہ سال پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی معزولی سے دوطرفہ روابط میں قابل ذکر بہتری دیکھنے میں آئی، اعلیٰ سطحی رابطے بحال ہوئے۔
بنگلہ دیش نے پاکستانی برآمدات پر پابندیاں اٹھا لیں، تجارت میں اضافہ ہوا، سمندری راستے سے براہ راست تجارت شروع ہوئی، براہ راست پروازوں پر اتفاق ہوا، دوطرفہ دفاعی روابط بھی مضبوط ہوئے۔ جنوری میں بنگلہ دیش کے اعلیٰ فوجی حکام نے پاکستان کا دورہ کیا جوکہ شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد روابط میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار22 اپریل کو تین روزہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچیں گے جس میں وہ بنگلہ دیش کے عبوری چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کے علاوہ ہم منصب توحید حسین اور بنگلہ دیشی کابینہ کے ارکان سے باضابطہ مذاکرات کریں گے، اس دوران متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ اسرائیل کو تباہ کر دے گا امریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار…

3 minutes ago

ہرنائی میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن 5 کان کن زندہ نکال لیے

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے شہر برنائی میں پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن میں…

5 minutes ago

میجر عزیز بھٹی شہید کی وطن کے لیے عظیم قربانی ہمارا قومی اثاثہ ہے وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میجر عزیز بھٹی شہید،…

23 hours ago

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے اپنے لہو سے دلیری کی عظیم داستان رقم کی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ…

23 hours ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نئے صوبوں کی حمایت کرتے ہوئےکہا ہےکہ…

23 hours ago

میجر راجہ عزیز بھٹی کا 61 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے پاک فوج کاشاندار الفاظ میں خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی مسلح افواج نے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے میجر راجہ…

23 hours ago