پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو بھی پاکستان کی ترقی کے راستے میں حائل ہوگا ہم مل کر اُس رکاوٹ کو ہٹا دیں گے۔ دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔ آرمی چیف نے خطاب میں کہا کہ جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کی فوج ہر مشکل سے با آسانی نبرد آزما ہوسکتی ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے بہا وسائل سے نوازا ہے، جس پر ہمیں ہر وقت شکر ادا کرنا چاہیے۔ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب میں کہا کہ ہم آج مل کر یہ واضح پیغام دے رہے ہیں، جو پاکستان کی ترقی کے راستے میں حائل ہوگا ہم مل کراُس رکاوٹ کو ہٹا دیں گے۔ جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے۔ سمندر پار پاکستانی کنونشن سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی اسکی عمدہ ترین مثال ہیں، آپ سب نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسل کوسنانی ہے، وہ کہانی جس کی بنیاد پر ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان حاصل کیا، مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کر سکتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یہ بھی کہا کہ میں آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں، آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں، آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں، جو پورے اقوام عالم پر پڑتی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے…
پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن کے 25 رکنی وفد…
پاکستان نیوز پوائنٹ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھادی. لانگ ٹرم…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے لیے اپنے…
پاکستان نیوز پوائنٹ رواں سال پہلے 3 ماہ میں 1 لاکھ 72 ہزار 144پاکستانی ملازمت…