پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ آف ہیلتھ سروسز نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب بھر میں وائرل بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ آف ہیلتھ سروسز پنجاب نے پھپلنے والی مہلک بیماریوں کا مراسلہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق حالیہ دنوں میں ڈینگی، نمونیہ ،انفلوئنزا، خسرہ کالی کھانسی، نیگلیریا کے مریض رپورٹ ہو سکتے ہیں۔جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اور بیماریوں کے علاج معالجے کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسپتالوں میں آگاہی بینرز اور کاؤنٹرز بنائے جاہیں اور تمام ضروری ادویات اسپتالوں میں موجود ہونی چاہیے۔ اسپتالوں میں آنے والے تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈائریکٹر سی ڈی سی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں 8 بیماریوں کے پھیلنے سے پہلے روک تھام ضروری ہے۔ اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہر سال اس موسم میں انہی بیماریوں سے بہت سے لوگ متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیماریوں کی روک تھام کے لیے آگاہی بہت ضروری ہے۔ اور لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام انتظامی افسران کو اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹ کا اجلاس جڑواں شہروں کے راستے بند ہونے اور ارکان کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی ۔…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد کے داخلی راستے مختلف مقامات سے بند ہونے کی وجہ…