اردو نیوز اپڈیٹس

مکمل سفری دستاویزات والے کسی مسافر کو باہر جانے سے نہیں روکا جا رہا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو سفر سے نہ روکا جا رہا ہے اور نہ ہی روکا جائے گا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور مسافروں کے امیگریشن عمل کا جائزہ لیا ، امیگریشن کاونٹرز پر مسافروں کی ٹریول ہسٹری کو شناختی کارڈز اور پاسپورٹس سے منسلک کرنے کے نظام کا مشاہدہ کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے تیز رفتار سسٹم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، وہ بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بھی ملے اور امیگریشن پراسیس کا پوچھا، وہ بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والے مسافروں کے امیگریشن کاونٹرز پر بھی گئے۔اس موقع پر مسافروں نے امیگریشن پراسیس پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایف آئی اے عملے کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ صرف 2 منٹ میں امیگریشن کا عمل مکمل ہوا ہے، وزیر داخلہ کے دوروں سے پراسیس پہلے سے زیادہ بہتر ہوا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ مکمل سفری دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو سفر سے نہ روکا جا رہا ہے اور نہ ہی روکا جائے گا، نامکمل یا جعلی دستاویزات کے حامل مسافر کو ہرگز سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت ہم سب کی عزت ہے، وطن کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔وزیر داخلہ کے دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے علی ضیاء اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

17 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

17 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

18 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

18 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

18 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

18 hours ago