پاکستان نیوز پوائنٹ
سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے ٹریفک قوانین کی سختی سے عملدرآمد کو لازمی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شہر میں موٹرسائیکل سواروں کی بڑی تعداد ہیلمٹ پہن رہی ہے, ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوار بائیں جانب سفر کریں اور ون وے کی خلاف ورزی یا کم عمری میں ڈرائیونگ پر کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سی ٹی او نے کہا کہ شہریوں میں 5 ہزار سے زائد مفت ہیلمٹ تقسیم کیے گئے ہیں ،برسوں سے شہریوں کو آگاہ کرتے رہے لیکن اب سختی کے نتیجے میں صرف دو دن میں پورے پنجاب میں صورتحال بہتر ہو گئی۔ اطہر وحید نے کہا کہ ٹریفک نظام میں طویل عرصہ سے بے ضابطگیاں موجود تھیں، جنہیں اب درست کرنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق سڑکوں پر غلط پارکنگ، بالخصوص شادی ہالز اور تعلیمی اداروں کے باہر رانگ پارکنگ معمول بن چکا ہے، جبکہ الزام ہمیشہ ٹریفک پولیس پر لگا دیا جاتا ہے۔ سی ٹی او نے بتایا کہ نئے قوانین کے مطابق تمام جرمانے اپڈیٹ کر دئیےگئے ہیں، اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ پر جرمانے کے ساتھ ایف آئی آر بھی درج ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہوریوں کے لیے پیغام ہے کہ ٹریفک قوانین پر ہر صورت عمل کرنا ہو گا، اور خلاف ورزی پر کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے توانائی اور قدرتی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیرِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مکمل سفری دستاویزات…
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت کی جانب سے نو ماہ بعد طلب کیے گئے پارلیمنٹ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عدالتِِ عالیہ کے حکم کےسامنے گھٹنے ٹیک دیئے…