اردو نیوز اپڈیٹس

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف خفیہ آپریشن کرکے تمام دس خوارج واصلِ جہنم کردیے

پاکستان نیوز پوائنٹ
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، خارجی دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلےمیں کیپٹن حسنین اختربہادری سےلڑتےہوئےشہید ہوگئے۔ 24 سالہ شہید کیپٹن حسنین اختر کا تعلق جہلم سے تھا. شہید کیپٹن حسنین اختر نے اپنے دستے کی قیادت کرتے ہوئے جان کا عظیم نذرانہ پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا. علاقے کو خارجی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ کیپٹن حسنین اختر شہید ایک بہادر و جرات مند افسر تھے. کیپٹن حسنین اختر شہید آپریشنز کے دوران جرات مندانہ کارروائیوں کے لیے جانے جاتے تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کے ساتھ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔اس موقع پر افواج پاکستان ترجمان نے کہا کہ نوجوان بہادر افسروں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر زرداری سے ملائیشین وزیرِ داخلہ کی ملاقات سیکیورٹی و تجارت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین…

6 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات انسدادِ دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشیا کے وزرائے داخلہ سیف الدین…

6 hours ago

اسحاق ڈار 30 اگست کو ترکیہ میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر…

6 hours ago

عمران خان کے علاج کا معاملہ بانی کی بہن اور انکی پارٹی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی وزیر اطلاعات

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی احکامات کی توہین…

6 hours ago

ملک میں فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں آج فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا…

6 hours ago

بنگلہ دیش نے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے بعد خطے…

6 hours ago