اردو نیوز اپڈیٹس

زندگی نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
جے ایس بینک کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’زندگی‘ نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروادیا ہے۔کیو آر ساؤنڈ باکس تجارت پیشہ افراد کےلیے رئیل ٹائم آڈیو الرٹس فراہم کرتا ہے تاکہ لین دین کو آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔زندگی کا کیو آر ساؤنڈ باکس تجارت پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ساؤنڈ باکس ادائیگی کی فوری تصدیق کی سہولت فراہم کرتا ہے. تاکہ تاخیر یا الجھن سے بچا جاسکے۔اس نئی سہولت کی مدد سے اب تاجر حضرات صرف ایک بٹن دبانے پر تازہ ترین پے منٹ کی حیثیت کو فوراً چیک کرسکتے ہیں، جس سے ٹرانزیکشنز کا انتظام آسان بناکر شفافیت اور تحفظ کو بڑھایا جاتا ہے۔زندگی ایپ کے ساتھ اس کا ہم آہنگ انضمام ایک ہموار ادائیگی کا تجربہ فراہم کرتا ہے، جو زیادہ سے زیادہ صارفین کو سروسز فراہم کرنے اور مجموعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں کاروباروں کی مدد کرتا ہے۔زندگی کے چیف پروڈکٹ آفیسر فیصل خالد نے کہا کہ زندگی کا QR ساؤنڈ باکس پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے منظرنامے کو بہتر بنانے کے ہمارے مشن کی جانب ایک اور قدم ہے۔ تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیاں منظم کرنے کا ایک آسان، محفوظ اور مؤثر طریقہ فراہم کرکے ہم ان کی ترقی کی حمایت کررہے ہیں اور ایک زیادہ جامع مالیاتی نظام میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈیجیٹل مالی شمولیت کے وژن کے مطابق زندگی کا QR ساؤنڈ باکس کاروباروں کو محفوظ، قابل اعتماد اور مؤثر لین دین کا حل فراہم کرتا ہے۔ جیسے جیسے پاکستان ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اپناتا جارہا ہے. ’زندگی‘ مالی خود مختاری کو فروغ دینے اور ملک بھر میں ہموار لین دین کے تجربات فراہم کرنے کےلیے صف اول پلیٹ فارم کا کردار ادا کررہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

15 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

15 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

15 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

15 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

15 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

16 hours ago