پاکستان نیوز پوائنٹ
ایڈن سکینڈل متاثرین میں چیک تقسیم کرنے ڈی جی نیب لاہور اتوار کے روز اہلیہ کیساتھ نیب لاہور آفس پہنچ گئے ڈی جی نیب لاہور احترام ڈار اور اہلیہ نے چیک وصولی کیلئے آنے والے متاثرین کو چیئرمین نیب کیطرف سے گلدستے پیش کئے۔ متاثرہ خواتین کی سہولت کیلئے نیب کی فیمیل آفیسرز بھی اتوار کو ڈیوٹی پر موجود رہیں، ڈی جی نیب لاہور اور اہلیہ نے نیب کی خواتین افسران کو چھٹی کے روز خدمات سرانجام دینے پر سراہا۔ ڈی جی نیب لاہور نے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کے تمام عمل کی ازخود نگرانی کی اور موقع پر ہدایات جاری کیں، کہا کہ نیب لاہور کیجانب سے تین دنوں میں ایڈن سکینڈل کے سینکڑوں متاثرین کو کروڑوں روپے مالیت کے چیک حوالہ کئے گئے ہیں، تمام متاثرین کی سہولت کیلئے انہیں شٹل سروس بھی فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈن متاثرین کی آسانی کے پیش نظر سٹامپ پیپر کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے ۔ ڈی جی نیب لاہور نے عید الفطر سے قبل ایک اور میگا سکینڈل میں اہم ریکوری اور متاثرین میں ڈوبی رقوم کی تقسیم کی خوشخبری دے دی۔ متاثرہ شہریوں نے اس موقع پر کہا کہ نیب لاہور کی جانب سے اعلی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس پر چیئرمین اور ڈی جی نیب لاہور کے شکر گزار ہیں، عیدالفطر سے قبل ڈوبی رقم کی برآمدگی پر نیب لاہور اور تمام انتظامیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے توانائی اور قدرتی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیرِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مکمل سفری دستاویزات…
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت کی جانب سے نو ماہ بعد طلب کیے گئے پارلیمنٹ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عدالتِِ عالیہ کے حکم کےسامنے گھٹنے ٹیک دیئے…