اردو نیوز اپڈیٹس

کراچی سال 2025 میں ٹریفک حادثات نے 800سے زائد افراد کی جان لے لی

پاکستان نیوز پوائنٹ
کراچی میں سال 2025کے دوران ہیوی ٹریفک سمیت سڑک پر ہونے والے مختلف حادثات میں 800 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ٹریفک حادثات کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے رواں سال ٹریفک حادثات سے معتلق اعدادوشمار جاری کردئیے۔ سال 2025 میں ٹریفک حادثات کا شکار ہو کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 847 جبکہ زخمیوں کی 11 ہزار 990 رہی. جسے بے حد تشویشناک قرار دیا جارہا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق سال 2025 میں ہیوی ٹریفک نے 256افراد کو کچل کران کی جان لے لی جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے 44، ٹریلرز سے 99 جبکہ واٹر ٹینکرز کی ٹکر سے کم از کم 60افراد جاں بحق ہوگئے۔ منی ٹرک کے حادثات میں 20 جبکہ بس حادثات میں 33افراد جان کی بازی ہار گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال مختلف قسم کے ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 847 میں سے 663مرد، 87 خواتین جبکہ 97 بچے بھی شامل ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور تیزرفتاری کے علاوہ منشیات کا استعمال بھی حادثات میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم…

18 hours ago

کرسمس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا دبنگ اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم مسلح افواج میں…

18 hours ago

فیلڈ مارشل کا راولپنڈی چرچ کا دورہ کرسمس تقریبات میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

18 hours ago

قائداعظم کے اصول برابری اور قانون کی بالادستی کے لیے رہنما اصول ہیں مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک طریقے…

19 hours ago

قائداعظم کا149 واں یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پاکستان نیوز پوائنٹ بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم…

19 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا سکھ برادری کو ہیلمٹ کے قانون سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون…

19 hours ago