اردو نیوز اپڈیٹس

کرسمس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا دبنگ اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم مسلح افواج میں خدمات انجام دینے والے مسیحی افسران اور جوانوں کی قربانیوں اور خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اقلیتوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی یا زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے کسی بھی واقعے پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔ مزید دریافت کریں کراچی وزیراعظم ہاؤس میں کرسمس کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کرسمس منانے کے لیے سب یہاں جمع ہیں۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے انسانیت کو ظلم و جبر سے نجات کا پیغام دیا، جبکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت مریم سلام اللہ علیہا کی تعلیمات آج بھی پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں، بالخصوص مسیحی برادری کا کردار تاریخی اور قابلِ فخر ہے۔ قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک اقلیتوں نے تعلیم، صحت، دفاع اور دیگر شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ رواں برس مئی میں پاکستان نے فیلڈ مارشل کی ولولہ انگیز قیادت میں دشمن کو بھرپور جواب دیا، جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں دشمن کے متعدد جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے قائد نواز شریف نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کی اور بطور وزیراعظم دیوالی اور کرسمس سمیت مختلف مذہبی تہواروں میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مساوات، عدل، انصاف اور برابری کا درس دیتا ہے، اور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ انسانیت کے ساتھ محبت، برداشت اور حسنِ سلوک کا بہترین نمونہ ہے۔ مزید دریافت کریں کراچی وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں دکھی انسانیت کے لیے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں۔ انہوں نے وطن پر جان نچھاور کرنے والے مسیحی شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہارون ولیم نے دشمن سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، اور وہ خود فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ ان کے جنازے میں شریک ہوئے۔ انہوں نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ کسی اقلیتی شہری کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت پوری طرح پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے، چاہے وہ مسجد ہو، مندر، گرجا گھر یا گوردوارہ۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا۔ تقریب میں وفاقی وزرا، اراکینِ پارلیمنٹ اور غیر ملکی سفارتکاروں نے بھی شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم…

4 hours ago

فیلڈ مارشل کا راولپنڈی چرچ کا دورہ کرسمس تقریبات میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

4 hours ago

قائداعظم کے اصول برابری اور قانون کی بالادستی کے لیے رہنما اصول ہیں مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک طریقے…

4 hours ago

قائداعظم کا149 واں یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پاکستان نیوز پوائنٹ بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم…

4 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا سکھ برادری کو ہیلمٹ کے قانون سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون…

4 hours ago

پاکستان بھر میں کرسمس کی تقریبات گرجا گھروں میں خصوصی عبادات سکیورٹی کے سخت انتظامات

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک کے مختلف شہروں میں کرسمس کی تقریبات ہوئیں، کراچی کے گرجا…

4 hours ago