اردو نیوز اپڈیٹس

کولمبیا ہولناک حادثے میں اسکول بس پہاڑ سے نیچے جاگری 16 سے زائد طلبا ہلاک 20 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
شمالی کولمبیا کے ایک دیہی علاقے میں پیش آنے والے ہولناک حادثے میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی بس پہاڑ سے نیچے گر گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 طلبا جان کی بازی ہار گئے جبکہ بیس افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد مقامی اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق کولمبیا کے شمالی علاقے میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی بس پہاڑ سے نیچے جا گری۔ حادثے میں سولہ سے زائد افراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہو گئے ہیں، جن میں زیادہ تر ہائی اسکول کے طلبا شامل ہیں۔ کولمبیا کے گورنر اینڈرس جولین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ بس ہائی اسکول کے طلبا کو لے کر کیریبین شہر ٹولو سے میڈیلن جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ تاہم گورنر کی جانب سے پوسٹ میں حادثے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا گیا۔ گورنر اینڈرس جولین کے مطابق اب تک سولہ سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ بیس زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد مقامی اسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

8 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

8 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

8 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

8 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

8 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

8 hours ago