پاکستان نیوز پوائنٹ
معروف ہالی ووڈ اداکار ٹامی لی جونز کی بیٹی وکٹوریہ جونز سان فرانسسکو کے ایک لگژری ہوٹل میں مردہ پائی گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ وکٹوریہ جونز کی لاش یکم جنوری 2026 کو علی الصبح فیئر مونٹ سان فرانسسکو ہوٹل کے ایک کمرے سے ملی سان فرانسسکو فائر ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ یکم جنوری کو رات تقریباً 2 بج کر 52 منٹ پر ہوٹل سے طبی ایمرجنسی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی۔ طبی عملے نے خاتون کا معائنہ کیا تو اسے موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ بعد ازاں پولیس اور میڈیکل ایگزامینر کو طلب کیا گیا اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی۔ ابتدائی اطلاعات میں کسی قسم کے تشدد یا مشتبہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے اور مقامی میڈیا کے مطابق فی الحال کسی فاؤل پلے کا شبہ ظاہر نہیں کیا جا رہا، تاہم موت کی حتمی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔ وکٹوریہ جونز ہالی ووڈ اداکار ٹامی لی جونز اور ان کی سابقہ اہلیہ کمبرلیا کلافلی کی بیٹی تھیں۔ انہوں نے کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا اور 2002 میں اپنے والد کے ساتھ فلم “مین اِن بلیک 2” میں نظر آئیں۔ بعد ازاں وہ “ون ٹری ہل” اور دیگر فلموں میں بھی کام کر چکی تھیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) ترمیمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں شیڈول بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں آبی حیات…
پاکستان نیوز پوائنٹ روسی حکام نے کہا ہے کہ یوکرینی ڈرونز کا ہدف صدر ولادیمیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں مظاہرین پر تشدد…