اردو نیوز اپڈیٹس

چور نے نشے میں ہونے کا بہانہ بنا کر اسٹور کا چوری شدہ سامان واپس کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا میں چور نے معافی نامہ لکھا کہ ’میں نشے میں تھا‘ اور گٹار سٹور سے چوری کی گئی تمام اشیاء واپس کر دیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی میں چور نے دو چوری شدہ مینڈولین (چھوٹے، لیوٹ نما آلات) کو سٹور میں واپس کر دیا جس کو اس نے پہلے لوٹ لیا تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ چور معافی نامہ کے ساتھ دوبارہ نمودار ہوا اور آلات واپس کرنے سے پہلے وجہ بتائی کہ وہ نشے میں تھا۔سٹور کے فیس بک پیج پر لیون نے کہا کہ ’سامان مل گیا ہے، دونوں مینڈولین کی چوری کا کلپ وائرل کرنے کیلئے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ایک گھنٹہ پہلے چور نے چپکے سے سامنے کا دروازہ کھولا اور دو شاپنگ بیگز میں سارا سامان واپس کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ میں دروازے کی طرف بھاگا اور اسے سڑک پر بھاگتے ہوئے دیکھا تو لوگوں کو بلایا اور اس کا پیچھا کیا لیکن وہ بھاگ چکا تھا پھر 911 پر فون کیا اور پولیس اس کے تعاقب میں ہے۔لیوائن نے آلات کی تصاویر کے ساتھ ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ بھی شیئر کیا جس میں لکھا تھا، معذرت میں نشے میں تھا، میری کرسمس، تم اچھے آدمی ہو۔‘سٹور کے مالک کا کہنا ہے کہ چور کی جانب سے قیمتی سامان واپس کرنے کے بعد ایسا لگا کہ جیسے کوئی فلم کا سین ہو، چوری کئے گئے آلات کی قیمت 3.1 لاکھ روپے یعنی 3500 ڈالر اور 3.8 لاکھ روپے 4250 ڈالر تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

8 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

8 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

8 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

8 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

8 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

8 hours ago